لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔
اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے قربانی کے بکروں کے ساتھ شفقت بھرے انداز اور محبت بھرے لمحات کو مداحوں نے خوب خوب سراہا۔
رواں سال فروری میں اداکار امیر گیلانی سے شادی کے بعد ماورا حسین عیدالاضحیٰ اپنے سسرال میں منا رہی ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر نیلے اور سی گرین رنگ کے روایتی لباس میں دو خوبصورت بکروں کے ساتھ تصویریں شیئر کیں، جس میں وہ نہایت خوش نظر آئیں، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماورا حسین قربانی کے جانوروں کی خاص توجہ اور محبت سے آؤ بھگت کر رہی ہیں جبکہ جانور بھی اداکارہ سے مانوس دکھائی دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر پر ان کے مداحوں نے نہ صرف پسندیدگی کا اظہار کیا بلکہ ان کی جانوروں سے محبت کے جذبے کو بھی سراہا اور اداکارہ کو عید کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔