اداکارہ ماہم عامر نےلڑکیوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا

Published On 12 July,2025 03:33 am

کراچی: (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ماہم عامر خان کی جانب سے نوجوان لڑکیوں کوشادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا گیا۔

 ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران اداکارہ ماہم خان نے شادی کے حوالے سے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے شادی سے گھبرانا نہیں چاہیے، شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے اگر اسے ایک سلیقے سے چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہم ہر چیز کو لے کر اپنے دماغ میں خیالات بنا لیتے ہیں کہ شادی کے بعد یہ ہوگا یا وہ ہوجائے گا، صرف شادی کی نہیں کسی بھی تعلق میں ہمیشہ ہر چیز ایک جیسی نہیں رہتی، زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں جو آپ کے رشتے کو مضبوط بناتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے اور اگر کوئی ایسا شخص آپ کو ملے جو آپ کو عزت اور محبت دے تو آپ کو اس سے شادی کرلینی چاہیے۔