کراچی: (دنیا نیوز) ڈیفنس فیز 6 سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا معاملہ، پولیس نے اداکارہ کے الیکٹرانک گیجٹس کھول لئے۔
پولیس حکام کے مطابق اداکارہ کے 3 موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور ایک لیپ ٹاپ کو کھول لیا گیا، تمام پاس ورڈز ایک ڈائری میں موجود تھے، مزید جانچ کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق 2 افراد کے بیانات قلمبند کر لیے گئے، مزید 2 کو طلب کیا گیا ہے، اداکارہ جم اور بیوٹیشن کے پاس جاتی تھیں، اداکارہ کے جِم ٹرینر سمیت دیگر افراد سے بھی تفتیش کریں گے۔
پولیس حکام کے مطابق اداکارہ کا چند لوگوں سے مستقل رابطہ رہا ہے، اداکارہ کے بینک اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔
اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کئی سوالات چھوڑ گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ آنے تک کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا، تاہم ہر پہلو پر تفتیش جاری ہے۔
ایک باصلاحیت اداکارہ کی یوں خاموشی سے رخصتی نے میڈیا، عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک تلخ سوالیہ نشان میں مبتلا کر دیا ہے۔