لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے تیزی سے ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے اداکارہ انمول بلوچ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
علی رضا اور اداکارہ انمول بلوچ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ایک ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئے، سکرین پر دونوں کی جوڑی کو اس قدر پسند کیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس دوران ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ انڈسٹری میں شادی کریں گے یا نہیں؟
اس کے جواب میں علی رضا نے کہا کہ اس کا انحصار اس وقت کے حالات پر ہوگا لیکن ابھی انڈسٹری میں شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ فی الحال میں کسی کے ساتھ بھی تعلق میں نہیں ہوں، انمول میری بہت اچھی دوست ہے اور میرا انمول سے شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔