سڈنی: (ویب ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نکول کڈمین اور گریمی ایوارڈ یافتہ کنٹری سنگر کیتھ اربن نے 20 برس بعد علیحدگی اختیار کرلی۔
نکول اور کیتھ 2006ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی دو بیٹیاں ہیں، یہ جوڑی کئی ماہ سے علیحدہ رہ رہی تھی جبکہ کڈمین اس علیحدگی کو نہیں چاہتی تھیں۔
کڈمین اور اربن تقریباً دو دہائیوں میں ایک دوسرے کے ساتھ خوشی اور مشکلات دونوں میں کھڑے رہے، دونوں اکثر ایوارڈ تقریبات اور ہالی ووڈ پریمیئرز میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے دکھائی دیتے تھے۔
یاد رہے کہ اربن نے شادی کے چند ماہ بعد ہی نشے اور شراب نوشی کی لت کے باعث بحالی مرکز میں داخلہ لیا تھا، کڈمین اور قریبی دوستوں کی جانب سے کی گئی مداخلت نے انہیں زندگی بدلنے پر مجبور کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نکول کڈمین کی شادی مشہور اداکار ٹام کروز سے ہوئی تھی جو 1990 سے 2001 تک قائم رہی۔