کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق سلینا گومز اوربینی بلانکو کی شادی کی تقریب گزشتہ روز کیلیفورنیا میں منعقد ہوئی، شادی کی تقریب میں ان کی قریبی دوست ٹیلر سوئفٹ سمیت کئی امریکی پاپ سٹارز نے شرکت کی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کا ایک سلائیڈ شو ’9.27.25‘ کی تاریخ کے ساتھ پوسٹ کیا ہے۔
تصاویر میں 33 سالہ گلوکارہ سلینا گومز سفید عروسی لباس جبکہ 37 سالہ میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو ٹکسڈو میں دکھائی دیئے، اس نوبیاہتا جوڑے نے اپنے یادگار دن کیلئے رالف لارین کے عروسی جوڑوں کا انتخاب کیا۔
یاد رہے کہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے 2023 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور دسمبر 2024ء میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔