کلاسیکی موسیقی کی جان اسد امانت علی خان کی آج 70ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

Published On 25 September,2025 01:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) کلاسیکی موسیقی کی جان، گلوکار اسد امانت علی خان کی آج 70ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

گلوکار اسد امانت علی خان 25 ستمبر 1955ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، اسد امانت علی خان کو گائیکی کا فن اپنے والد استاد امانت علی خان سے ورثے میں ملا لیکن انہوں نے فن گائیکی میں اپنی الگ شناخت منوائی۔

اسد امانت علی خان نے گائیکی کا آغاز 10 سال کی عمر سے کیا اور کلاسیکی موسیقی سے تعلق رکھنے والے خاندان کو چار چاند لگا دیئے۔

گلوکار اسد امانت علی خان کی غزلیں اور کلاسیکل راگ کو عالمی شہرت ملی، اپنے والد کی گائی ہوئی غزل ’’انشا جی اٹھو اب کوچ کرو‘‘ سے اسد امانت علی کو اولین شناخت ملی، اصل شہرت ’’عمراں لنگھیاں پباں بھار‘‘ سے ملی۔

ان کے مشہور گانوں میں ’’کل چودھویں کی رات تھی، آنکھیں غزل ہیں آپ کی، گھر واپس جب آؤ گے تم اور عمراں لنگیاں پباں بار‘‘ شامل ہیں۔

حکومت پاکستان نے انہیں 2007ء میں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا، وہ 2007ء میں لندن میں انتقال کرگئے تھے۔