برطانوی وزیر اعظم نے ٹرمپ کے اسلامی قانون بارے بیان کو مضحکہ خیز، بیہودہ قرار دیدیا

Published On 26 September,2025 01:28 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا صدر ٹرمپ کے اسلامی قانون سے متعلق بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کے اسلامی قانون سے متعلق بیان کو مضحکہ خیز اور بیہودہ قرار دے دیا، کیئر سٹارمر نے کہا کہ صادق خان ایک قابل اور سنجیدہ میئر ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا رواں ماہ برطانیہ کا دورہ کامیاب رہا لیکن میں اس بیان سے متفق نہیں، صدر ٹرمپ کے دورے میں جن نکات پر اتفاق نہ ہوسکا یہ بیان ان میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا کہ میئر صادق خان لندن میں اسلامی قانون نافذ کرنا چاہتا ہے۔