واشنگٹن: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچے، وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات شروع ہوگئی
اینڈریوز ایئر بیس پہنچنے پر وزیرِاعظم شہبازشریف کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے استقبال کیا، وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کو موٹرکیڈ امریکی سکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ کیا گیا۔
وزیر اعظم کی وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات شروع ہوئی، ملاقات رات1.30 بجے اووول آفس میں شروع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے واشنگٹن کیلئے روانہ ہوئے تھے، وزیراعظم شہباز شریف صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد واپس نیویارک آئیں گے اور اگلے روزاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کے ساتھ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر حکام بھی ملاقات میں شریک ہوں گے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی، عالمی امور، افغانستان، خطے کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔