نیویارک: (دنیا نیوز) پرامپٹر بند، اسکیلیٹر خراب، اقوام متحدہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تکنیکی مسائل کا سامنا رہا۔
اقوام متحدہ آمد پر ٹرمپ کا اسکیلیٹر اچانک بند ہو گیا، امریکی خاتون اول آگے بڑھیں، ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی سیڑھیاں چڑھنی پڑیں۔
اسکیلیٹر رکنے پر ٹرمپ کو اقوام متحدہ پر طنزیہ تنقید کا موقع مل گیا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ٹوٹا اسکیلیٹر، خاتون اول گر سکتی تھیں، یہاں بس ٹوٹا اسکیلیٹر ملا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے آغاز پر پرامپٹر نے کام چھوڑ دیا، جس پر ٹرمپ نے مذاقاً کہا کہ پرامپٹر بند ہوگیا، اب دل سے تقریر کروں گا۔
اقوام متحدہ میں پرامپٹر خراب ہونے پر ٹرمپ کا ہنستے ہوئے خطاب کا آغاز کیا اور کہا کہ پرامپٹر بھی شاید اقوام متحدہ کی تقریر نہیں سننا چاہتا۔
صدر ٹرمپ نے اسکیلیٹر کے بعد پرامپٹر چلانے والے پر بھی طنز کے تیر چلائے اور کہا کہ جو بھی اس ٹیلی پرامپٹر کو چلا رہا ہے وہ بڑی مشکل میں ہے۔