واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی کے بدلے ٹرمپ سے گارنٹی کا مطالبہ کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں حماس نے جنگ بندی کے بدلے ٹرمپ سے گارنٹی کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس نے خط میں صدر ٹرمپ سے 60 روزہ جنگ بندی کی شرط رکھ دی اور کہا کہ آدھے یرغمالی چھوڑیں گے مگر جنگ بندی یقینی بنائیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق حماس نے خط میں کہا کہ وقتی نہیں، بااعتماد امن کی ضمانت چاہیے، انسانی بنیادوں پر امن کو یقینی بنایا جائے۔
خط میں حماس نے جنگ بندی کی گارنٹی کو اولین شرط قرار دیا، حماس کا خط رواں ہفتے ٹرمپ کو پہنچائے جانے کا امکان ہے۔