واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بگرام ایئربیس پرامریکی فوج کی تعیناتی کیلئے افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بگرام ایئربیس کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، ایئر بیس چھوڑنا شرمناک لمحہ تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر اور میں نے ٹک ٹاک ڈیل کی منظوری دیدی، ٹک ٹاک کی سخت نگرانی کریں گے، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، مذاکرات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، معاہدے پر دستخط رسمی کارروائی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر سے غزہ اور یوکرین روس معاملے پر بات کی، یقین ہے کہ روس یوکرین تنازع کے خاتمے کیلئے چینی صدر ساتھ دیں گے، یوکرین جنگ سے پیسہ کما رہے ہیں، ہمارا دفاعی سامان خریدا جا رہا ہے، روس نے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، یہ بڑی پریشانی ہو سکتی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آٹزم سے متعلق جلد بڑی پیشرفت سامنے آئے گی، اگلے ہفتے آٹزم پر نیوز کانفرنس ہوگی، امریکی صدر نے گولڈ کارڈ کیلئے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔