لندن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ برطانیہ، امریکی قیادت کے خلاف لندن میں احتجاج جاری ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق لندن میں سیکڑوں افراد ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
سٹاپ ٹرمپ کولیشن نے ٹرمپ کی آمد پر احتجاج کی کال دی، احتجاجی کارکن ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق مظاہرین نے صدر ٹرمپ کی قیادت کے خلاف متحد ہو کر نعرے بازی کی۔