جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی

Published On 17 September,2025 11:06 am

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو اُن کی 75ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد دی۔

وائٹ ہاؤس اور بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جون 2025 کے بعد پہلا براہِ راست رابطہ تھا، فون کال کے دوران ٹرمپ نے مودی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت شاندار کام کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور بھارت آنے والے دنوں میں تجارتی تعلقات کو نئی سطح تک لے جائیں گے، وزیرِاعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ بھارت امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔