ٹرمپ چاہتے ہیں تمام یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کیا جائے: امریکی وزیر خارجہ

Published On 13 September,2025 11:04 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا غزہ سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں تمام یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں حماس کے خطرے کو بے اثر کیا جائے تاکہ آگے بڑھ سکیں، فلسطین کوتسلیم کرنے والے ممالک کو اسرائیلی ردعمل سے خبردار کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ حماس کو حکومت کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسرائیل کو حماس کے خلاف دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

مارکوروبیو نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران سنگین ہے اور امداد میں شفافیت ناگزیر ہے، غزہ کی بحالی تک شہریوں کو دوسری جگہ منتقل ہونا ہوگا، عرب ممالک شفاف امدادی نظام کے لیے آگے بڑھیں۔