واشنگٹن: (دنیا نیوز) روس یوکرین تنازع کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پیوٹن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی رواں ہفتے ہی روسی صدر سے بات چیت کا امکان ہے، امریکی صدر روس یوکرین جنگ ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین جنگ کی صورتحال سے خوش نہیں لیکن جلد یہ معاملہ طے پا جائے گا۔
واضح رہے کہ اگلے دو روز میں کئی یورپی رہنما بھی امریکا پہنچیں گے۔