برسلز: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
پابندیوں کا مقصد پیوٹن کو یوکرین جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنا ہے، نئی پابندیوں میں روسی بینکوں، توانائی کمپنیوں، کریڈٹ کارڈ سسٹمز اور کرپٹو ایکس چینجز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
یورپی وفد رواں ہفتے واشنگٹن میں روس پر مشترکہ پابندیوں سے متعلق امریکی حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔