کیف: (دنیا نیوز) روس نے یوکرین پر ڈرونز سے یلغار کردی۔
خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین پر ڈرون حملوں سے اوڈیسا اور چرنیہیو میں پاور سائٹ کو تباہ کر دیا، روس نے 142 ڈرون سے یوکرینی انرجی سیکٹر کو نشانہ بنایا۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ حملوں سے 60 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی، دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس پر جوابی حملے کرنے کا اعلان کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی روس نے راتوں رات 119 ڈرون حملے کئے تھے جن میں سے 71 کو کیف اور دیگر علاقوں میں مار گرایا گیا جبکہ 37 دیگر ڈرونز نامعلوم مقامات پر گرے تھے جس کے باعث یوکرین کے مختلف علاقوں میں کافی نقصان ہوا تھا۔