یوکرین نے یوم آزادی پر روس پر حملے کردیئے، کورسک جوہری پلانٹ کو نشانہ بنایا

Published On 25 August,2025 07:16 am

کیف: (دنیا نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کی روس یوکرین جنگ بندی کی کوششوں کو دھچکا لگ گیا۔

یوکرین نے اپنے یوم آزادی پر روس پر ڈرون حملے کر دیئے، کورسک جوہری پلانٹ کو نشانہ بنایا، حملے سے جوہری پلانٹ کے ری ایکٹر نمبر 3 میں آگ لگ گئی۔

یوکرین نے ایندھن ترسیل کے مرکز پر بھی ڈرون حملہ کیا، متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی، روسی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملوں سے انفرا سٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین کو روس کیخلاف میزائل حملے روکنے کی ہدایت کی تھی، امریکا نے یوکرین کو مزید اسلحہ دینے کی منظوری بھی روک دی۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے یوکرین کے غیر اعلانیہ دورے پر کیف پہنچ گئے، یوکرین کے یوم آزادی کی تقریب میں صدر زیلنسکی کے ہمراہ شرکت کی، مارک کارنے نے آزادی کی تقریب سے خطاب میں یوکرین سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔

کینیڈین وزیراعظم نے یوکرینی مزاحمت کو جرات کی علامت قرار دے دیا۔