امن معاہدے کیلئے روس نے یوکرین کوبڑی رعایتیں دی ہیں: نائب امریکی صدر

Published On 25 August,2025 02:56 am

واشنٹگن: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر جی ڈی وینس نے کہا ہے کہ امن معاہدے کیلئے روس نے یوکرین کوبڑی رعایتیں دی ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین میں امن کی اہمیت کو بہتر سمجھتا ہے، یوکرین میں جنگ بندی کے لئے واضح پیشرفت نہ ہونے کے باوجود یقینی اقدامات ہوئے۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن نے یوکرین کو مستقبل میں بیرونی حملے کے خلاف سکیورٹی گارنٹی کی یقین دہانی دی، روسی صدر یوکرین میں کٹھ پتلی حکومت کے حق میں نہیں۔

واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ امریکا اور روس کے درمیان تعلقات میں بہتری کا امکان ہے، انہوں نے کہا کہ الاسکا میں سمٹ کے بعدرابطے اعلیٰ سطح پر بحال ہیں، مکمل تعلقات کی بحالی کے لئے پہلا قدم اٹھایا جا چکا ہے، مغرب کو حالات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت گہرے تعلقات کے لئے مدد گار ثابت ہوگی۔

یاد رہے کہ امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھاکہ یوکرین میں امریکی فیکٹری پر روسی فوج کی بمباری سے خوش نہیں ہوں، روسی صدر پیوٹن کو دو ہفتے دوں گا، دو ہفتے تک پتہ چل جائے گا یوکرین کا معاملہ کس طرف جائے گا۔