پیوٹن اور زیلنسکی نے ملاقات کیلئے رضامندی ظاہر کردی

Published On 19 August,2025 11:08 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پیوٹن اور زیلنسکی نے ایک دوسرے سے ملاقات کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہے کہ امریکا یوکرین کے لیے حفاظتی ضمانتوں کیلئے رابطہ کاری میں مدد دے سکتا ہے، صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی ٹیم کو یورپی قیادت سے ہم آہنگی کی ہدایت دی ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن اورصدر زیلنسکی ملاقات کے انتظامات جاری ہیں، امن مذاکرات کے لیے بوداپسٹ کے مقام کا جائزہ لیا جا رہا ہے، یقیناً ہم دونوں رہنماؤں میں ہم آہنگی میں مدد کرسکتے ہیں، شاید سلامتی کی ضمانتوں کیلئے دیگر ذرائع بھی فراہم کرسکیں

ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا ہے کہ امریکی فوج یوکرین نہیں بھیجی جائے گی، یوکرین کے لیے فضائی مدد ممکنہ آپشن ہو سکتی ہے، امریکا حماس کی جانب سے منظورکردہ تجاویز پر بات چیت جاری رکھے گا۔