واشنگٹن: (دنیا نیوز) برطانیہ، فرانس، جرمنی، یورپی یونین نے یوکرین میں فوری جنگ بندی پر زور دے دیا۔
بر طانوی وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی گارنٹی کے بعد ہی حقیقی پیش رفت ممکن ہے، آج اہم بریک تھرو کا امکان ہے، فرانسیسی صدر بولے تمام یورپی ممالک کو سکیورٹی گارنٹی کی ضرورت ہے، اتحادی ممالک مل کر یوکرین میں امن کے لئے سکیورٹی گارنٹی دیں گے۔
جرمن چانسلر کا کہنا تھا ہم سب چاہتے ہیں کہ جنگ بند ہو، ملاقات مدد گار ہے لیکن اگلے اقدامات زیادہ پیچیدہ ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، جنگوں کے دوران ہزاروں بے گناہ افراد مارے جاتے ہیں، امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے یوکرین اور سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا یوکرین جنگ سے تھک چکی ہے، پوری دنیا چاہتی ہے کہ امن ہو، ہم دیرپا امن کے لیے اقدامات کررہے ہیں، سب کو صورتحال کا علم ہے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑی جنگ رکوائی۔