واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج یوکرینی صدر سے ملاقات کریں گے، یورپی رہنما بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے حوالے سے بڑی پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ فریقین متفق ہیں جنگ بندی نہیں امن معاہدہ ہو۔
یوکرینی صدر نے امریکی دورے سے قبل برسلز کا دورہ کیا، یورپی کمیشن کی صدر سے ملاقات کی، ٹرمپ سے ملاقات پر تبادلہ خیال کیا۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ سے مذاکرات کے دوران اہم نکات پر بات چیت کیلئے پر عزم ہیں، یورپ فروری 2022ء سے متحدہ فرنٹ کے طور پر یوکرین کے ساتھ ہے۔