پیرس: (دنیا نیوز) یوکرین سے متعلق یورپی رہنماؤں کا ورچوئل اجلاس آج ہوگا۔
اجلاس میں جرمن چانسلر اور برطانوی وزیر اعظم شرکت کریں گے، پیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات اور یوکرینی صدر کے امریکی دورے پر تبادلہ خیال ہوگا، ٹرمپ کی دعوت پر یوکرینی صدر زیلنسکی آج امریکا پہنچیں گے۔
صدر ٹرمپ نے دو یوکرینی علاقوں پر روسی کنٹرول کی حامی بھر لی، صدر پیوٹن نے مشرقی یوکرین میں ڈونیٹسک اور لوگانسک ریجن روسی کنٹرول میں رہنے کی تجویز دیدی۔
یوکرینی صدر نے ٹرمپ سے فون کال پر یوکرینی علاقوں پر روسی دعوے کو مسترد کر دیا۔