ماسکو: (دنیا نیوز) امریکی اور روسی صدور کے درمیان یوکرین جنگ پر جمعہ کو ملاقات طے ہو گئی۔
عالمی تجزیہ کاروں نے ملاقات کو روسی صدر کی فتح قرار دے دیا اور کہا کہ پیوٹن کو بغیر کسی پیشگی شرط کےامریکا مدعو کیا جانا ان کی جیت ہے۔
ملاقات میں یوکرین یا یورپی رہنما بھی شامل نہیں ہوں گے، اس ملاقات کے عالمی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ یوکرین جنگ بندی کیلئے پیوٹن سے جمعہ کو الاسکا میں ملاقات ہوگی۔