امریکی صدر نے زیلنسکی کو یوکرین کا 20 فیصد چھوٹا نیا نقشہ تھما دیا

Published On 19 August,2025 03:32 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) روس یوکرین جنگ بندی کا چیلنج، وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ بڑی بیٹھک ہوئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی کو یوکرین کا 20 فیصد چھوٹا نیا نقشہ تھما دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس سے جنگ ختم ہوگی لیکن ٹائم فریم نہیں دے سکتا، روس یوکرین امن معاہدہ مستقبل قریب میں ہو سکتا ہے، امن کے قیام کیلئے امریکا روس اور یوکرین سے ملکر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چاہتا ہوں دنیا میں جنگ نہیں، امن ہو اور سب تجارت کریں: ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ یوکرین میں جنگ روکنے کا اچھا موقع ہے، روسی صدر پیوٹن بھی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، دیرپا امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، معاملات ٹھیک رہے تو سہ فریقی میٹنگ کریں گے، پیوٹن نے یوکرین کی سکیورٹی ضمانت منظورکرلی۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ یوکرین جنگ کا خاتمہ ہو، جنگ بندی کیلئے ٹرمپ، پیوٹن، زیلنسکی ملاقات کا امکان ہے، ان کا کا کہنا تھا کہ جنگ میں کافی جانی و مالی نقصان ہوچکا، صدر ٹرمپ کے سفارتی راستے کی حمایت کرتے ہیں، ہمیں اپنی سکیورٹی کی ضمانت چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرینی صدر کی وائٹ ہاؤس آمد، ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی رہنماؤں سے ملاقات

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بند کرانے کا تذکرہ کیا، انہوں نے کہا کہ سب کو صورتحال کا علم ہے، بڑی جنگ رکوائی، چاہتا ہوں دنیا میں امن ہو اور سب تجارت کریں۔