واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر ٹرمپ کے پاس یوکرینی مسائل حل کرنے کیلئے متعدد طاقتور آپشنز موجود ہیں، ٹرمپ نے ایک ماہ میں کئی غیرمعمولی اقدامات کیے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران سے طویل جنگ نہیں چاہتے، حوثیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، طاقت کے ذریعے امن قائم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں وفاقی اداروں نے اب تک 1200 سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا، امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ آپریشنز کو شکاگو، نیو یارک اور لاس اینجلس جیسے شہر میں تیز کر دیا جائے گا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔