امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ3روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

Published On 17 September,2025 04:07 am

لندن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ3روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی ہیں، ایئر پورٹ پر بادشاہ کے نمائندے اور برطانوی حکام نے امریکی صدر کا استقبال کیا، شاہی فوج ڈونلڈ ٹرمپ کو ونڈ سرکاسل میں سلامی دی۔

برطانوی بادشاہ چارلس سوئم اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی، برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔