واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا، گفتگو میں ٹک ٹاک اور امریکا چین تجارتی ایجنڈا سرفہرست رہا، چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ سے مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی،ٹک ٹاک پر چین کا مؤقف بالکل واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کمپنیوں کی خواہشات کا احترام کرتی ہے، امریکا کو تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثرانداز نہیں ہونا چاہئے، چین اور امریکا کے تعلقات انتہائی اہم ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کی ملکیت پر فریم ورک معاہدے پر پہنچ گئے، امریکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک 80 فیصد تک امریکی خریداروں کے کنٹرول میں دی جائے گی، امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں شدت کے بعد کمی کا امکان ہے۔