صدر ٹرمپ کے سابق مشیر مائیکل والٹز اقوام متحدہ کے سفیر مقرر

Published On 20 September,2025 05:14 am

نیویارک: (دنیا نیوز) صدر ٹرمپ کے سابق مشیر مائیکل والٹز اقوام متحدہ کے سفیر مقرر ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نے سابق سکیورٹی مشیر کی تعیناتی کی منظوری دے دی، تعیناتی کے حق میں 47 اور مخالفت میں 43 ووٹ پڑے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی میں مائیکل والٹز کو سلامتی مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں والٹز کی خدمات کا شکریہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جگہ وقتی طور پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جو بدستور امریکا کے اعلیٰ ترین سفارتکار کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مائیک والٹز کو اقوام متحدہ میں امریکا کے سفیر کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ یمن حملوں کی منصوبہ بندی سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے سکینڈل پر مائیک والٹز کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔