واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کا مودی حکومت کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایچ ون بی ویزے کی سالانہ فیس بڑھا کر 1 لاکھ ڈالر کر دی، صدر ٹرمپ نے نئی پالیسی کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔
ایچ ون بی ویزے کی نئی پالیسی 21 ستمبر 2025 سے نافذالعمل ہوگی، ویزا فیس میں اضافے سے بھارتی طلبااور ٹیک کمپنیاں متاثر ہوں گی۔
ویزا فیس بڑھنے پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید شروع کر دی، راہول گاندھی نے کہا کہ ایک بار پھر کہتا ہوں مودی کمزور وزیراعظم ہیں۔
راہول گاندھی نے 2017 میں بھی امریکی ویزا کی فیس بڑھنے پر مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
لاکھوں کا قرض لے کر امریکا جانے والے بھارتی طلبہ بھی سراپا احتجاج ہیں، 40 سے 50 لاکھ قرض لے کر امریکا گئے، واپس آئیں گے تو سر پر پھر قرض ہوگا۔