صدر ٹرمپ اقوام متحدہ میں ایک اہم تقریر کریں گے: ترجمان وائٹ ہاؤس

Published On 22 September,2025 11:30 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اقوام متحدہ میں ایک اہم تقریر کریں گے۔

نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ قطر، سعودی عرب، پاکستان اور یو اے ای رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ انڈونیشیا، ترکیہ، مصر اور اردن کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ امریکی پالیسیوں اور عالمی حالات کے بارے میں بات کریں گے، صدر ٹرمپ انڈسٹری میں امریکا کی ساکھ بحال کرنا چاہتے ہیں۔