لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں تمام تھیٹرز کو ڈراموں کے اوقات کار کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام تھیٹر ہالز مقررہ ڈرامہ اوقات کے دوران اپنے سی سی ٹی وی کیمرے آن رکھیں تاکہ مکمل نگرانی کی جا سکے۔
انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق اگر کسی بھی تھیٹر میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا گیا تو متعلقہ تھیٹر کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب ضلعی حکام نے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عوامی نظم و ضبط برقرار رکھنا اور تھیٹرز میں غیر اخلاقی یا غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔



