شاہ رخ خان نے 60ویں سالگرہ پر مداحوں سے معافی مانگ لی

شاہ رخ خان نے 60ویں سالگرہ پر مداحوں سے معافی مانگ لی

شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اس پوسٹ میں لکھا کہ مجھے حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میں باہر آ کر آپ تمام پیارے لوگوں سے نہیں مل سکوں گا جو میرا انتظار کر رہے ہیں، اداکار نے لکھا کہ میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں لیکن یہ اقدام سب کی حفاظت کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ مجھے سمجھنے کے لیے آپ کا شکریہ، یقین کریں آپ سب سے ملاقات نہ ہو پانے کا دکھ مجھے آپ سے زیادہ ہے، میں آپ سب کو دیکھنے کا منتظر تھا کیونکہ میں آپ سے سے بہت پیار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر ’منت ہاؤس‘ کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھی لیکن اداکار سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے روایتی انداز میں اپنی بالکنی میں آ کر مداحوں کی محبت کا جواب نہیں دے سکے۔