لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب آرٹس کونسل نے تھیٹرز میں کیمرے آن رکھنے کی سخت ہدایات جاری کر دیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب کونسل آف دی آرٹس مغیث بن عزیز نے مختلف تھیٹرز کے دورے کئے اور دورانِ ڈرامہ سی سی ٹی وی کیمرے آن رکھنے کی سخت ہدایات جاری کر دیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ بجلی جانے کا بہانہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، اگر ڈرامہ جنریٹر چلا کر جاری رکھا جا سکتا ہے تو کیمرے بھی آن رہنے چاہئیں۔
مغیث بن عزیز نے خبردار کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



