لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی طرح فواد خان اور ہمایوں سعید بھی عاجزانہ شخصیت رکھتے ہیں، تینوں جتنے بڑے سٹارز ہیں، اتنے ہی عاجز ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سٹار پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ بھارت میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے بڑے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، وہ شاہ رخ خان کے حوالے سے تقریباََ تمام باتیں کر چکی ہوں اور جو نہیں کیں، وہ ہماری ذاتی باتیں ہیں جو کبھی میڈیا پر شیئر نہیں کریں گی۔
سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں، مجھ سے سیاست نہیں ہوگی، میں سیاست کیلئے نہیں بنی، نہ میرے خیالات ایسے ہیں، لہٰذا سیاست میں آنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ وہ سیاست کیلئے ہیں یا سیاست ان کیلئے ہے، وہ اپنی دنیا میں خوش ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی 2025ء میں ہونے والی مختصر جنگ کے وقت اپنے ملک کیلئے بولنا نہ صرف میرا فرض تھا بلکہ جذبہ بھی یہی تھا، ممکن ہے میری حب الوطنی کی باتیں بھارتی مداحوں کو بری لگی ہوں گی لیکن اس سے میرا کوئی تعلق نہیں، اپنے ملک پر کوئی سمجھوتا نہیں۔



