تفریح
خلاصہ
- لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ میں سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی، عروب جتوئی سمیت دیگر کے خلاف جوا ایپس پروموشن کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی، معزز جج کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی 9 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
لاہور ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں کیس کی سماعت ہونا تھی، این سی سی آئی اے کی جانب سے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت چار ملزمان کے خلاف جوئے ایپس کی پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
آج کی سماعت کے دوران سعد الرحمان، عروب جتوئی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی اپنی حاضری مکمل کروائی تاہم عدالتی عملے نے ملزمان کو آگاہ کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو تربیتی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں ہیں جس کے باعث آج کیس کی سماعت نہیں ہو سکی۔
عدالت نے کارروائی 9 فروری تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت کی جانب سے تمام ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کی تھیں جبکہ ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے عدالت میں چالان جمع کروا رکھا ہے۔