ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026 کا بہترین ڈانسر کون؟ فیصلہ آج ہوگا

ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026 کا بہترین ڈانسر کون؟ فیصلہ آج ہوگا

آربٹ ڈانس بیٹل کے فائنل راؤنڈ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جبکہ فائنلسٹ اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ڈانس بیٹل دیکھنے کے لیے رقص کے شوقین افراد کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، مقابلے کی میزبانی ناروے کے معروف ڈانسر نوید رضوانی نے کی۔

ناروے کی ڈی جے کیتھرین کی ہپ ہاپ بیٹس پر نوجوانوں نے بھرپور رقص کیا، نوجوانوں کے جوش و جذبے اور شاندار پرفارمنس سے غیر ملکی فنکار بھی محظوظ ہوتے رہے۔