کورونا وائرس: جعلی خبر کی ویڈیو پوسٹ کرنیوالا شخص گرفتار

Last Updated On 08 April,2020 04:34 pm

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ میں جعلی خبر کی ویٹیو بنا کر اسے پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کو کیپ ٹاؤن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جنوبی افریقہ میں تین ہفتوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے وہاں حال ہی میں کووڈ 19 کے حوالے سے غلط معلومات اور دینا اور پھیلانا غیر قانونی قرار دیے کر اسے قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے جس پر چھ ماہ کی قید اور جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ ہو سکتی ہیں۔

گرفتار ہونے والے 55 سالہ شخص سٹیون برچ پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے لائی جانے واکی کٹس آلودہ ہیں اور ان سے لوگوں کو انفیکشن ہو سکتا ہے۔

یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی اور اس میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ گھر گھر آ کر لیے جانے والے ٹیسٹ نہ کروائیں کیونکہ اس سے وائرس پھیلاتا ہے۔

جنوبی افریقہ میں اپریل کے آخر تک 30000 لوگوں کے ٹیسٹ کیے جانے ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ ویڈیو ان کے مقصد کی راہ میں رکاوٹ حائل کر سکتی ہے۔
 

Advertisement