کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے: اجمل وزیر

Last Updated On 08 April,2020 02:39 pm

پشاور: (دنیا نیوز) اجمل وزیر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کام کر رہی ہے، کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے، قرنطینہ میں منفی ٹیسٹ آنیوالوں کو گھربھیجا جا رہا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبے میں 110 آئسولیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، پاک افغان سرحد افغان شہریوں کی واپسی کیلئے کھولی گئی، 15 ہزار 956 افغان شہری واپس جاچکے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں، کورونا کیخلاف جنگ لڑنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

 

Advertisement