لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو لاکھوں مرتبہ دیکھی جا چکی ہے اور اس ویڈیو کو ہزاروں مرتبہ شیئر بھی کیا گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا پاک فضائیہ کا طیارہ جے ایف 17 پل کے نیچے سے گزر رہا ہے، یہ دعویٰ جعلی ہے کیونکہ یہ ویڈیو کمپیوٹر سے تیار کردہ ایک ویڈیو گیمز کی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ ویڈیو 26 سکینڈ کی ہے، اس ویڈیو کے اوپر ٹک ٹاک کا لوگو لگا ہوا ہے، یہ ویڈیو یفس بک پر 29 جولائی 2020ء کو شیئر کیا گیا، جسے اب تک 33 لاکھ لوگوں نے دیکھا اور 80 ہزار مرتبہ شیئر کیا گیا۔
اے ایف پی کے مطابق فیس بک پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اُردو میں کیپشن لکھا ہے۔ شاہین تیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ۔
اے ایف پی کے مطابق ویڈیو میں ایک اور کیپشن لکھا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت جہاں سے مرضی طیارے خرید لے، وہ ہم سے نیں جیت سکتا۔ بھارتیو کے پاس ایمان، جہاد، شہادت کے جذبات نہیں۔ جبکہ ہمارے مرد اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرتے ہیں، تب وہ دنیا کو ہلا دیتے ہیں۔ جنگیں طیاروں سے نہیں جیتی جاتیں۔ پائلٹ پاکستان فضائیہ کی طرح ہونے چاہئیں، پاکستان جانتا ہے کہ کیسے ہم نے اپنے ملک کا دفاع کرنا ہے اور کیسے دشمن کو جواب دینا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جبکہ ہماری تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔ اسی طرز کی تصویر کو گوگل کی مدد سے جانچا گیا تو پتہ چلا یہ ویڈیو ایک ویڈیو گیمز کی ہے۔ جسے 2013ء میں ریلیز کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کا نام جی ٹی اے 5 ہے۔
اے ایف پی کے مطابق ٹک ٹاک کو استعمال کرنے والے پاکستانی نوجوان (جس کا ٹک ٹاک پر یوزر نیم @abrar.rajput) ہے نے اس ویڈیو کو ایڈٹ کر کے شیئر کیا۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہاں پر جی ٹی اے 5 لکھا ہے جو کہ ویڈیو گیم کا نام ہے۔ اس کا سکرین شاٹ نیچے دکھایا گیا ہے۔