جعلی ویڈیو شیئر کرنے پر شہری گرفتار

Published On 07 September,2020 09:48 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں جعلی ویڈیو شیئر کرنے پر انتظامیہ نے شہری کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جب بات ہوتی ہے کورونا وائرس کی تو اس بارے میں حقائق جاننے کے لیے بھی ہمیں خبروں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ بالخصوص اس وقت معلومات کے حصول کے لیے میڈیا کی ضرورت زیادہ محسوس ہوتی ہے، جب ہمارا کوئی قریبی رشتہ دار یا دوست اس وبا کا شکار نہیں ہوا ہے، کیونکہ اس صورت میں ہم اس تکلیف اور تجربے کو ذاتی طور پر سمجھنے کے قابل ہی نہیں ہو سکتے۔

خبروں سے ہی ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس وبا کی وجہ سے کتنے افراد متاثر یا ہلاک ہوئے، یہ کس قدر موزی ہے اور اس کے معیشت پر کيا اثرات پڑ رہے ہیں اور یہ کہ کتنے لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف ہم گھروں میں قید ہیں اور تصاویر اور ویڈیوز میں بیابان سڑکوں اور مارکٹیوں کے امیجز دیکھ رہے ہیں۔ کبھی کبھار خریداری کی غرض سے باہر جاتے ہوئے ہمیں اس صورتحال کا صرف حسیاتی تجزبہ ہی ہو سکتا ہے۔

اس صورتحال میں نیوز ادارے ایک مرتبہ پھر ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔ یہ صرف اسی لیے نہیں کہ یہ نشریاتی ادارے ہمیں مطلع کر رہے ہیں کہ حکومتی پالیسیاں کیا ہیں اور ہمیں صورتحال میں کیسے ردعمل ظاہر کرنا چاہیے بلکہ خبروں کی طرف متوجہ ہونے کی دیگر کئی وجوہات بھی ہیں۔

اس صورتحال میں میڈیا اداروں سے رجوع کرنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہو گئی ہے۔ آن لائن صارفین میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ ٹیلی وژن دیکھنے والوں کی شرح بھی بڑھی ہے۔ سوال پھر وہی ہے کہ کیا ہمیں قابل بھروسہ معلومات موصول ہو رہی ہیں؟

دوسری طرف سوشل میڈیا جعلی خبروں میں ڈوب چکا ہے۔ صرف اس بارے میں ہی ہزاروں آرٹیکلز اور ویڈیوز موجود ہیں کہ لہسن کس طرح کورونا وائرس کا شافی علاج ممکن بنا سکتا ہے۔ یہ پلیٹ فارمز حقیقی طور پر جھوٹی خبریں و معلومات پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اور یہ بات لوگوں کی زندگی کو خطرات میں ڈال سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی سب سے ریاستوں میں سے مہاراشٹر میں انتظامیہ نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو جعلی ویڈیو شیئر کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کا نام عمر ہے، جس نے آن لائن ویڈیو کی مشہور ویب سائٹ یوٹیوب پر اپنے چینل میں جعلی ویڈیو شیئر کی تھی، یہ ویڈیو حال ہی میں ہلاک ہونے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ سے متعلق تھی، اس ویڈیو کے ذریعے مہاراشٹر کی انتظامیہ اور ممبئی پولیس کو بدنام کیا جا رہا تھا۔
 

Advertisement