ملک بھر میں اکتوبر تک سکولز بند رکھنے کی خبریں جعلی قرار

Published On 05 September,2020 10:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ 15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ7 ستمبر کی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہو گا، اکتوبر تک سکولوں کو بند رکھنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کیا۔

شفقت محمود نے کہا کہ ان کے نام سے کئی جعلی سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے یہ خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ سکول اکتوبر تک بند رہیں گے، ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔

انھوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس7 ستمبر کو ہو گی جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ 15 ستمبر سے سکولوں کو کھولا جائے۔
 

Advertisement