ٹریفک حادثے میں پاکستانی سوشل میڈیا سٹار کے جاں بحق ہونے کی خبریں جعلی قرار

Published On 30 October,2020 08:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر لاکھوں مرتبہ دیکھنے جانے والی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے سوشل میڈیا سٹار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں، یہ دعویٰ جعلی اور بے بنیاد ہے۔

اے ایف پی فیکٹ چیک کے مطابق سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک، یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی، یہ ویڈیو 15 اگست 2020 ء کو اپ لوڈ کی گئی، جسے ایک کروڑ سے زائد مرتبہ لوگوں نے دیکھا۔ اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے مشہور سوشل میڈیا سٹار علی خان حیدرآبادی ٹریفک حادثے میں چل بسے ہیں۔

نیچے دی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس میں کیپشن لکھا ہے کہ علی خان حیدر آبادی کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں، کیپشن میں متعدد ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ یہی ویڈیو یوٹیوب پر بھی شیئر کی جا رہی ہے۔ یہاں بتاتے چلیں کہ یہ ویڈیو جعلی اور بے بنیاد ہے۔

اے ایف پی کے مطابق پاکستان کے سوشل میڈیا سٹار حیات ہیں اور انہوں نے 20 اکتوبر کو اس واقعے کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق علی خان حیدرآبادی کے ٹک ٹاک پر 65 لاکھ سے زائد فالورز ہیں، ان کی ٹک ٹک پر ویڈیوز کو لاکھوں مرتبہ دیکھا جاتا ہے۔ 20 اکتوبر کو انہوں نے اپنی سالگرہ منانے کی ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی۔
 

Advertisement