تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کے ساتھ زیر حراست دو جاسوسوں کے تبادلے کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام علاقوں میں ایران اور امریکا کے تمام قیدیوں کے تبادلے کی تجویز پیش کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریفنے امریکی زیر حراست دو جاسوس کے تبادلے کی جھوٹی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ خبر سو فیصد غلط ہے۔ ہم نے دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے جامع تبادلے کی تجویز پیش کی ہے اور امریکی حکام کے ساتھ ہمارے قیدیوں دوسرے ممالک اور حتی خود امریکا میں بھی زیر حراست ہیں اور امریکا میں میں ایسے قیدی موجود ہیں جن کے یہاں تک کہ ان کے غیر قانونی سزا ختم ہوچکے ہیں لیکن امریکیوں نے انہیں ایران واپس آنے سے روک دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تجویز دیا کہ دونوں ممالک کے تمام قیدیوں کا ہر جگہ تبادلہ کیا جائے اور ہم اس مسئلے پر زور دیتے ہیں مگر امریکا کے ساتھ حراست میں دونوں جاسوسوں کے تبادلہ ایک مکمل جھوٹ ہے۔
یاد ر ہے کہ حالیہ دنوں میں کچھ میڈیا نے دعوی کیا کہ ایران میں دو متنازعہ جاسوسوں کا تبادلہ جلد ہی امریکا کے ساتھ کیا جائے گا۔