تہران: (دنیا نیوز) ایرانی کرنسی ڈالر کے مقابلے تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی، ایک امریکی ڈالر کے بدلے ایرانیوں کو 2 لاکھ 60 ہزار ریال کے قریب ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال ایرانی کرنسی 50 فیصد قدر کھو بیٹھی ہے۔ کورونا اور امریکی پابندیوں سے ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
اس کے علاوہ خام تیل کی گرتی قیمتوں سے بھی ایران کو اقتصادی طور پر چیلنجز کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی مرکزی بینک کرنسی کو سہارا دینے کے لیے مارکیٹ میں ڈالر سپلائی کررہا ہے جس کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر میں بھی کمی واقع ہورہی ہے۔