لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مختلف کورنا ویکسین سے متعلق جعلی معلومات پھیلائی جانے لگیں۔ این سی او سی نے عوام کو خبردار کر دیا۔
این سی او سی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک سکرین شارٹ شیئر کیا گیا۔ اس سکرین شارٹ پر حکومت پاکستان کا لوگو لگا ہوا ہے۔سکرین شارٹ پر غلط انفارمیشن لکھا ہوا ہے۔
Wrong and misleading information is circulating on Social media regarding administration of various vaccines. For authentic and updated guidelines on vaccines, please visit https://t.co/LrYAIMPYKP pic.twitter.com/LWlBvPIXsx
— NCOC (@OfficialNcoc) August 9, 2021
سکرین شارٹ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جس میں لکھا گیا ہے کہ مندرجہ ذیل افراد کو سائنو فارم ویکسین نہیں لگانا چاہیے۔
ایسے افراد افراد جن کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہو۔
وہ افراد جنہیں بخار ہو، (بخار ہونے کے بعد وہ افراد ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
وہ افراد جو آئسولیشن کی مدت میں ہوں ، آئسولیشن کی مدت پوری ہونے کے بعد وہ افراد ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
وہ افراد جو قلیل مدتی مدافعتی دوائیں استعمال کر رہے ہوں وہ دوا ختم ہونے کے 28 دنوں بعد ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
وہ افراد جنہوں نے کوئی پیوند کاری کروائی ہو( وہ پیوند کاری کے تین ماہ بعد ویکسین لگوا سکتے ہیں)
وہ افراد جنہوں نے کیمرتھراپی کروائی ہو۔ (وہ کیمر تھراپی کے 28 دنوں کے بعد ویکسین لگوا سکتے ہیں)
حاملہ خواتین یہ ویکسین نہیں لگوا سکتیں۔
دودھ پلانے والی مائیں یہ ویکسین نہیں لگوا سکتیں۔
دل کے امراض اور سانس کی بیماری میں مبتلا افراد ویکسین نہیں لگوا سکتے۔