’اگست میں 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویکسین پاکستان آئے گی‘

Published On 09 August,2021 04:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں ماہ 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویکسین ڈوز پاکستان لائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اگست کے دوران آنے والی 3 کروڑ سے زائد ڈوز پاکستان نے خریدی ہیں، چین سے سائنوفام، کین سائنو، سائنوویک کھیپ آئیں گی، رواں ماہ کے اختتام پر فائزر کمپنی پاکستان کو کھیپ فراہم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے فائزر کمپنی سے 1 کروڑ 30 لاکھ ویکسین ڈوز خریدی ہیں، پاکستان کو رواں ماہ کوویکس سے ویکسین کی بھاری مقدار ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو کوویکس سے سائنو فام، آسٹرازنیکا، فائزر ویکسین ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ 2 کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار ویکسین ڈوز پاکستان لائی گئی تھیں، رواں ماہ چین سے کورونا ویکسین کی 55 لاکھ ڈوز لائی جا چکی ہیں، رواں ماہ سائنوفام کی 40، 15 لاکھ کین سائنو ڈوز لائی جا چکی ہیں، چین نے رواں ماہ پاکستان کو 20 لاکھ سائنوفام ویکسین ڈوز تحفہ دی ہیں، رواں ماہ 64 ہزار فائزر، 15 ہزار سپوتنک سپٹنک ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

Advertisement