اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کی چوتھی لہر مزید 68 افراد کی جان لے گئی، گذشتہ 24 گھنٹے میں چار ہزار455 نئے مریض سامنے آئے، مہلک وائر س سے 10 لاکھ 67 ہزار 580 شہری متاثر ہیں۔
جان لیوا وائرس کے حملے تیز ، ملک بھر میں مزید 68 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 23ہزار 865 ہو گئی، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ صفر نو ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 82ہزار 76تک پہنچ گئی ، مجموعی کیسز کی تعداد 10لاکھ 67ہزار 580ہو گئی۔ مثبت کیسز میں بھی اضافہ ہونے لگا ، 4ہزار 455 نئے مریض سامنے آئے ، 9لاکھ 61 ہزار 639افراد صحت یاب ہوئے۔
اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 63ہزار 644، سندھ میں 3لاکھ 98ہزار 745،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47ہزار 973 اور اسلام آباد میں 90ہزار 503 کیس رپورٹ ہوئےہیں۔ بلوچستان میں 31ہزار 138، آزاد کشمیر میں 26ہزار 874 اور گلگت بلتستان میں 8ہزار 703 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔
عالمی سطح پر دیکھا جائے تو دنیا بھرمیں 20 کروڑ 29 لاکھ 87 ہزار 420 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 760 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 23 لاکھ 54 ہزار 104 رپورٹ ہوئی ہے۔