لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما مراد راس سے متعلق جعلی خبریں گردش کرنے لگیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تعلیم مراد راس نے اپنے استعفے سے متعلق زیر گردش خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے استعفیٰ دیدیا ہے جس کےباعث اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد تمام وزراء عہدے سے ہٹ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا ہے، استعفیٰ سے متعلق خبریں جعلی ہیں ،مجھے مسلسل پیغامات اور کالز موصول ہورہی ہیں۔
مراد راس نے کہا کہ بہت سے لوگ جنہوں نے گزشتہ 31 سالوں میں مجھے غیر قانونی درخواستیں بھیجیں وہ مجھ سے اپنا کام نہ کرواسکے، وہ ضرور دعا کررہے ہوں گے۔
— Murad Raas (@DrMuradPTI) March 28, 2022